عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
شبانہ اعظمی نے ’’دنگل‘‘ کی ٹیم کو بیسٹ ایشین فلم کا ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ''دنگل'' نے آسٹریلیا میں بیسٹ ایشین فلم کا خطاب اپنے نام کرلیا۔
گزشتہ سال ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ''دنگل'' نے بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب کامیابیاں سمیٹیں جب کہ فلم نے چین میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بیرون ملک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا جب کہ اب آسٹریلیا میں بھی ''دنگل'' کے چرچے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :عامرخان کی فلم ''دنگل'' نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل نے ''آسٹریلین اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلی وژن آرٹس (اے اے سی ٹی اے)'' آیوارڈز میں ''بیسٹ ایشین فلم'' کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
بیسٹ ایشین فلم ایوارڈ کے لئے جیوری کمیٹی کی ممبر اور معروف بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے اس بات کی تصدیق کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے فلم ''دنگل'' کی ٹیم کو بیسٹ ایشین فلم کا ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی، ساتھ ہی انہوں نے جیوری کمیٹی کے چیئرمین ہالی ووڈ اداکار رسیل کروے کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا متفقہ فیصلہ تھا۔