صوفیانہ کلام ذہنی سکون کا باعث ہے علی حیدر
پوری توجہ صوفیانہ کلام پر ہے،بھارت میںریلیز ہونیوالی البم کو پسند کیا گیا
پاپ میوزک سے شہرت حاصل کرنے والے ملک کے نامور گلوکار علی حیدر نے جو ان دنوں نعت وحمد کے البم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کہا کہ جب سے موسیقی سے میں نے علیحدگی اختیار کی مجھے حمد ونعت اور صوفیانہ کلام کی بدولت بے حد کامیابی ملی ہے مجھے ذہنی سکون ملا ہے ۔
میں نے موسیقی کو کبھی برا نہیں کہا لیکن میرا ذہن جب سے تبدیل ہوا ہے ا ب میرا رجحان موسیقی کی طرف بلکل نہیں ہے۔ حال ہی میں بھارت میں ریلیز ہونے والا حمد ونعت اور صوفیانہ کلام پر مبنی البم نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی پسند کیا گیا۔ عید کے بعد میرا ایک اور نیا البم ریلیز کیا جائے گا،انھوں نے کہا" میری توجہ ان دنوں اپنے کاروبار کی طرف بھی ہےجومیں نے گزشتہ سال شروع کیا تھا۔
یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی انھوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک میںحمد اور نعت سب سے زیادہ دلچسپی سے سنی جاتی ہیں، ہمیں اس ماہ مبارک کی رحمتوںاور برکتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔