چین گیس پائپ لائن منصوبے کیلیے 50 کروڑ ڈالر قرضہ دیگا
امریکا کا اشتعال بڑھے گا، گوادربندرگاہ چین کے حوالے کرنے سے جیوپولیٹیکل ماحول تبدیل ہورہاہے
امریکا نے پاک ایران گیس پائپ لائن کیخلاف اپنے سخت مؤقف کا اظہارکردیاہے۔
لیکن جب اسے پتہ چلے گاکہ چین اس منصوبے کیلیے 50 کروڑ ڈالرقرضہ دیکراسکی حمایت کررہاہے توامریکا کا اشتعال مزیدبڑھے گا۔ ایران میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک عہدیدارنے ایکسپریس ٹریبیون کوبتایا کہ اس منصوبے کیلیے چین کے 50 کروڑ ڈالرقرضے کے علاوہ باقی50 کروڑ ڈالر گیس انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے ذریعے گیس صارفین سے وصول کیاجائے گا۔ پاکستان نے اس سے قبل ایک ارب ڈالرٹیکس کے ذریعے اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنایاتھا۔
50 کروڑ ڈالر ایران خرچ کریگا۔ ایسا لگتا ہے کہ جیوپولیٹیکل ماحول تبدیل ہورہا ہے کیونکہ گیس پائپ لائن کا منصوبہ ایسے وقت شروع کیاجارہاہے جب چندہی ماہ قبل پاکستان نے گوادرپورٹ کا کنٹرول چین کودینے کا فیصلہ کیا ہے۔گیس پائپ لائن کیلیے پاکستان چینی کمپنی سے کمپریسر اور پائپ لائن خریدے گا۔
جبکہ ایران کی کمپنی تدبیرتعمیراتی کام مکمل کریگی۔ پاکستان کی سوئی ناردرن اورسوئی سدرن کے علاوہ فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن بھی اس کام میں ساتھ دیں گی۔1600 کلومیٹرگیس پائپ لائن پرڈیڑھ ارب ڈالرلاگت آئیگی۔ اس کے ذریعے ایران 21.5 ملین کیوبک میٹرگیس پاکستان کوبرآمدکریگا۔