دہشت گردی پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازش ہے الطاف حسین

بنوں اور متنی میں اہلکاروں کی شہادت اور الیکشن افسر کی ہلاکت پر اظہار افسوس

بنوں اور متنی میں اہلکاروں کی شہادت اور الیکشن افسر کی ہلاکت پر اظہار افسوس فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بنوں میں تھانہ صدرکے قریب بم دھماکے اور متنی میں بم ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار کی شہادت کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بنوں بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ اپنے گھناؤنے اورمکروہ عزائم کی تکمیل کیلیے بے گناہ شہریوں کے جان ومال سے کھیلنے والے عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور دہشت گردی کی کارروائی کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔




الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلیے ٹھوس اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کوئٹہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈسٹر کٹ کمشنر ضیا ء اللہ کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعے کی شدیدمذمت کی ہے اور اسے حکومت اور اسکے اداروں کی ناکامی کاایک اور ثبوت قر ار دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story