مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اقدام پرپنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
حکومت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ مل کر عالمی برادری کے سامنے احتجاج کرے،قرارداد میں مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اقدام نے اسلامی دنیا کو گہرا زخم دیا ہے اور یہ عالمی امن کے خلاف سازش ہے، حکومت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ مل کر عالمی برادری کے سامنے احتجاج کرے اور مسئلے کو اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم میں بھرپور انداز میں اٹھایا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: القدس سے متعلق امریکی اقدام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے فلسطینی عوام کو ایک بار پھر دھوکہ دیا گیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے نے فلسطینی عوام کے امریکہ پر عدم اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے۔