سبی میں زلزلے كے جھٹكے شدت 35 ریکارڈ
زلزلے كی شدت 3.5 ریكارڈ كی گئی ہے جب کہ زیر زمین گہرائی21 كلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز
NEW DELHI:
سبی اور گردونواح میں زلزلے كے جھٹكے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سبی اور اس كے گردونواح كے علاقوں میں زلزلے كے جھٹكے محسوس كئے گئے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ كلمہ طیبہ كا ورد كرتے ہوئے گھروں سے باہر نكل آئے تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریكٹر اسكیل پر زلزلے كی شدت 3.5 ریكارڈ كی گئی ہے اور اس کی زیر زمین گہرائی كی شدت 21كلو میٹر تھی جب کہ زلزلے كا مركز سبی سے 80كلو میٹر دور شمال مشرق تھا۔