ہر فرد مان لے قسمت کا فیصلہ صرف ووٹ کرے گا صدر ممنون

انتخابی نظام کو فعال اور شفاف بنایا جائے، انسداد بدعنوانی کا نظام انصاف پر استوار کیا جائے، قومی ووٹر ڈے پر خطاب

انتخابی نظام کو فعال اور شفاف بنایا جائے، انسداد بدعنوانی کا نظام انصاف پر استوار کیا جائے، قومی ووٹر ڈے پر خطاب۔ فوٹو : آئی این پی

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد دل وجان سے یہ تسلیم کرلے کہ اس کی قسمت کا فیصلہ صرف اورصرف ووٹ کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔


الیکشن کمیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں ووٹروں کا قومی دن منانے کے حوالے سے ایوان صدرمیں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ضروری ہے کہ انتخابی نظام کو فعال، تیز رفتار اور شفاف بنانے کے علاوہ بچوں کے ذہنوں میں بھی ابتدائی عمر سے ووٹ کا تقدس نقش کر دیا جائے جب کہ معاشرے کا ہر فرد دل وجان سے یہ تسلیم کرلے کہ اس کی قسمت کا فیصلہ صرف اورصرف ووٹ کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔

تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا ، سیکریٹری الیکشن کمیشن و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی جب کہ صدر ممنون حسین نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کے ساتھ مل کر موبائل فون ایپ''کلک ای سی پی'' کا افتتاح بھی کیا، اس ایپ کی مدد سے ہر ووٹر اپنے ووٹ سے متعلق تمام تر تفصیلات سے آگاہ ہوسکے گا۔
Load Next Story