کراچی سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق 18 زخمی

حادثہ ہائی ایس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جو نیند میں ہونے کی وجہ سے ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر آگیا تھا، مسافر

حادثہ ہائی ایس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جو نیند میں ہونے کی وجہ سے ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر آگیا تھا، مسافر۔ فوٹو ایکپسریس

سپرہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔


حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے حیدر آباد جانے والی ہائی ایس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں کراچی کے نجی اسپتال اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں ہائی ایس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، مسافروں کے مطابق حادثہ ہائی ایس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جو نیند میں ہونے کی وجہ سے ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر آگیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story