ارجنٹائن کی سابق صدر پرغداری کی فردِ جرم عائد گرفتاری کا حکم

گرفتاری کا حکم ملک میں قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے،سابق صدر

سابق صدر کا پارلیمانی استثنیٰ ختم کرنے کا حکم،فوٹو:انٹرنیٹ

PESHAWAR:
ارجنٹائن کی وفاقی عدالت نے سابق صدر کرسٹینا کرشنر پر غداری کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے (رائیٹرز) کے مطابق ارجنٹائن کی وفاقی عدالت نے 1994 میں دارالحکومت بیونس آئرس میں یہودی عبادت گاہ پر ہونے والے دھماکے میں ایران کے ملوث ہونے کے تعلق کو چھپانے کے الزام میں اس وقت کے صدر پر غداری کی فردِ جرم عائد کردی ہے۔


عدالت نے اپنے حکم میں سابق صدر اور موجودہ سینیٹر کرسٹینا کرشنر کا پارلیمانی استثنیٰ ختم کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتارکرنے کی ہدایت کی جب کہ اس وقت کے وزیرخارجہ کو گھر میں نظر بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ تجارت تسلی بخش نہیں،ارجنٹائن

دوسری جانب 64 سالہ سابق صدر نے ایک پریس کانفرنس میں عدالتی حکم نامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں جب کہ ان کی گرفتاری کا حکم ملک میں قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔
Load Next Story