کیا کرینہ نے بالی ووڈ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا
تیمور کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی مسلسل کام نہیں کر سکتی ہوں، کرینہ کپور
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ سے طویل بریک لینے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی اداکارہ کرینہ کپور کے مداحوں کے لئے بُری خبر ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم 'ویر دی ویڈنگ' کے بعد بالی ووڈ سے طویل بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی بیبو کا کہنا تھا کہ وہ آج کل فلم 'ویر دی ویڈنگ' کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب تشہیر میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی مسلسل مختلف اشتہارات میں بھی کام کر رہی ہیں جس وجہ سے وہ اپنے بیٹے تیمور علی خان کو بلکل بھی وقت نہیں دے پارہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کرینہ کپور کی ماں بننے کے بعد شوبز کی دنیا میں واپسی
کرینہ نے کہا کہ اُن کو اس بات کا بلکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ تیمور کی پیدائش کے بعد اتنا مصروف رہنا پڑے گا جب کہ اب میرے چاہنے والوں کو طویل انتظار کرنا پڑے گا کیوں کہ وہ تیمور کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی زیادہ اور مسلسل کام نہیں کر سکتیں، اور وہ زیادہ وقت اپنے بیٹے کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں جس کے بعد وہ فیصلہ کریں گی کہ بعد میں کیا کرنا ہے۔