بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل کراچی میں پھر سرد ہوائیں چلنے کا امکان

سائبیریاکی سردہواؤں سے چندروزکے دوران کراچی میں سردی کی شدت بڑھی،ہفتہ کودرجہ حرارت12ڈگری سینٹی گریڈتک جائے گا۔

بحیرہ عرب سے گزرنے والی ہواؤں کانظام سرداور خشک ہوائیں لیکرچلتاہے،بلوچستان اورسندھ کے اضلاع میں موسلادھاربارشیں ہونگی۔ فوٹو: فائل

شہر میں شمال مغربی سرد ہواؤں کے باعث جاری سردی کا زور ٹوٹنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اتوار سے شہر میں مغرب کی جانب سے آنے والی سرد ہواؤں کا زور ٹوٹنے کی پیش گوئی کردی ہے، جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا جب کہ آج صبح کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ دنیا کے سرد ترین مقام سائبیریا سے ملکوں ملکوں، سفر کرنے کے بعد بحیرہ عرب میں داخل ہوکر شہر کا رخ کرنے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے گزشتہ چند روز کے دوران کراچی کا مجموعی درجہ حرارت اورمطلع خنک اور خشک رہا بالخصوص صبح اور رات کے اوقات میں اس سردی کی زیادہ شدت ریکارڈ کی گئی غیر معمولی تندوتیز مغربی ہوائیں بھی سردی کی زائد شدت کا سبب بنی محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق پورے سال سردی اور گرمی دونوں طرح کے موسم کے دوران مغربی ہوائیں سمندر کے اوپر سے گزرتی ہیں عموماً یہ ہوائیں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں پر اثر انداز ہوتی ہیں مگر ان ہوائیں کا جھکاؤ اگر نیچے کی طرف ہوتو پھر سمندری ہواؤں پر حاوی ہوکر کراچی اور سندھ کے کچھ دیگر اضلاع کا رخ کرتی ہیں۔

دوسری جانب بحیرہ عرب سے گزرنے والی ہواؤں کا یہ نظام اپنے عقب میں سرد اور خشک ہوائیں لے کر چل رہا ہوتا ہے گزشتہ چند روز سے جاری سردی بھی انہی مغربی سرد ہواؤں کی وجہ سے بڑھی محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ایک نئی ہدایت (ایڈوائزری) جاری کی ہے جس کے مطابق مغرب کی جانب سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہورہا ہے جس کے تحت بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے اور ان بارشوں کے نتیجے میں کراچی پھر سرد ہواوں کی لپیٹ میں آجائے گا۔
Load Next Story