2018 میں عمران کو کامیاب نہ کرایا تو سیاست چھوڑ دوں گا شیخ رشید
عمران خان کیلیے عوام کے پاس جاؤں گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ
KARACHI:
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2018 میں عمران خان کو کامیاب نہ کرایا تو سیاست چھوڑ دیں گے۔
جڑانوالہ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ جب سپریم کورٹ میں کہتے تھے کہ تابوت نکلے گا ، یہ مذاق سمجھتے تھے، سارا شریف خاندان سیاست سے نیست و نابود ہو جائے گا اگر شریف خاندان نیست ونابود نہ ہوا تو ان کا نام رانا ثنا اللہ رکھ دینا، ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کیلیے عوام کے پاس جائیں گے اگر وہ عمران خان کی حکومت نہ لا سکے تو سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے، وہ چسکا گروپ نہیں ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پھر کہتا ہوں کہ مارچ سے پہلے ان کا کک مارچ ہو جائیگا، فروری تک چوروں کو ہتھکڑیاں لگیں گی اور یہ جیل میں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی وزیر خزانہ نہیں ہے، سب اقامہ پر چل رہے ہیں، وزرا بھی اشتہاری ہیں۔
علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انتخابی نہیں سیاسی اتحاد ہو گا، ملک میں وزارت داخلہ نظر آ رہی ہے نہ وزارت خارجہ ہے۔