کراچی اورنگی پائلیٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان فائرنگ سے جاں بحق
گورنر سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹيم بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ISLAMABAD:
اورنگی پائلیٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر اور سماجی کارکن پروین رحمان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پروین رحمان کی گاڑی پربنارس کالونی فلائی اوور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹيم بنانے کے احکامات جاری کر دیئےہیں ، ڈاکٹرعشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ سماجی کارکن کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو بھی ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔