دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آزادی کی سکڑتی فضا پر کمیشن کو تشویش، ذمے داریوں سے آگاہ ہیں، وزیراعظم کا پیغام

پاکستان میں اظہارکی آزادی کی فضا تنگ ہورہی ہے جو کہ افسوسناک بات ہے, پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنی علاقائی اور بین الاقوامی ذمے داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ پاکستان مذہبی تعلیمات اور آئین کے مطابق تمام انسانوں کی برابری، بنیادی حقوق،اخلاقی اقدار،پر امن بقائے باہمی،تنوع اور اختلاف رائے کے احترام اور کسی بھی شکل میں امتیازی سلوک سے تحفظ کیلیے پر عزم ہے۔


دوسری جانب انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آرسی پی) نے کہا ہے کہ 2018 میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر شدید دکھ سے کہنا پڑرہا ہے کہ پاکستان میں اظہارکی آزادی کی فضا تنگ ہورہی ہے جو کہ افسوسناک بات ہے۔ شہریوں کے آزادیٔ اظہارکا گلا گھونٹنے کا نتیجہ دیگرتمام حقوق کی نفی کی صورت میں نکلتا ہے۔

 
Load Next Story