سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی

زیرالتوا سول مقدمات میں 17 ہزار 684 پٹیشنز ،9ہزار688 اپیلیں ،2017متفرق درخواستیں اور 570نظر ثانی درخواستیں ہیں۔

گزشتہ ماہ سپریم کورٹ میں مقدمات کے فیصلوں کے مقابلے میں نئی دائر درخواستیں زیادہ دائر ہوئیں۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 37 ہزار 834 سے بڑھ کر 38 ہزار 169 تک پہنچ گئی جب کہ اکتوبر میں یہ تعداد 37 ہزار سے کم تھی۔

سپریم کورٹ میں سب سے زیادہ 29 ہزار 955 سول اور 4941 کریمنل مقدمات جب کہ 315 آئینی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق اور مفاد عامہ کے178مقدمات بھی شامل ہیں جبکہ بھٹو ریفرنس کیس کا فیصلہ بھی تا حال نہیں ہوسکا۔


زیرالتوا سول مقدمات میں 17 ہزار 684 پٹیشنز ،9ہزار688 اپیلیں ،2017متفرق درخواستیں اور 570نظر ثانی درخواستیں ہیں جب کہ زیر التوا فوجداری مقدمات میں 3329کریمنل پٹیشنز اور1253 کریمنل اپیلیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ میں مقدمات کے فیصلوں کے مقابلے میں نئی دائر درخواستیں زیادہ دائر ہوئیں جب کہ عدالت نے مجموعی طور پر 597مقدمات کے فیصلے کیے جب کہ اس کے مقابلے میں 929نئے مقدمات دائر ہوئے۔
Load Next Story