ملتان بھاولنگر اور سکھر میں بارش سے سردی میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے کل بھی ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش اوربرفباری کی پیش گوئی کی ہے
KARACHI:
ملتان، بھاولنگر، سکھر اور بالائی سندھ میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان، بھاولنگر، سکھر اور بالائی سندھ میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے کل بھی ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش اوربرفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ آج مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے برف باری کے شوقین سیاحوں کو بھی خوشخبری سنادی۔ خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، میر پور خاص، سکھر ڈویژن، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش و برفباری متوقع ہے۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔