پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کا حساب چکتا کردیا
7 وکٹ پر257 رنز بنالیے، سیمی کی ففٹی، جاروس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
برج ٹاؤن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کا حساب چکتاکردیا، میزبان ٹیم نے دوسرے روز آخری اطلاعات تک7 وکٹ پر257رنز بنا کر46رنز کی سبقت حاصل کرلی۔
151پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ففٹی میکر کپتان ڈیرن سیمی اور دنیش رامدین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی،کیل جاروس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،اوپنر کرس گیل (40) کے بعد مارلون سموئلز51رنز بناکر نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو 151 پر 6 کھلاڑیوں کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنا پڑا، اوپنر کیرن پاول (5) اور ون ڈاؤن بیٹسمین کیمار روئچ (صفر) کے جلد میدان بدرہونے کے بعد کرس گیل نے40 رنز بناکر ٹیم کو سنبھالے رکھا۔
مارلون سموئلز کی ففٹی اور شیونرائن چندرپال کے 26 رنز بھی ٹیم کیلیے اہم ثابت ہوئے، دونوں کے درمیان 63 رنزکی شراکت قیمتی ثابت ہوئی،کیل جاروس خطرناک بولر کے روپ میں سامنے آئے، انھوں نے4 وکٹیں حاصل کیں، مشکل وقت میں کپتان ڈیرن سیمی اور دنیش رامدین نے 106 رنز کی شراکت کی، سیمی 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، رامدین 38 پر ناٹ آؤٹ تھے، قبل ازیں پہلے دن کے اختتامی سیشن میں زمبابوے کی ٹیم پہلی باری میں 211رنز بناکر آؤٹ ہوئی، گریمی کریمر نے 25 رنز اسکورکیے، مارلون سموئلز نے 4 اور شین شیلنگفورڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔