پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

سری لنکا نے 113 رنز کا آسان ہدف 21 ویں اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا

اپل تھارنگا 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ فوٹو : اے ایف پی

پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے بھارتی بیٹنگ لائن کے ہوش اڑاتے ہوئے 7 وکٹ کی شاندار فتح سے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔


بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے بھارت کی جانب سے 113 رنز کا آسان ہدف 21 ویں اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، آئی لینڈرز کے بھرپور حملے میں میزبان ٹیم ایک مرحلے پر 29 رنز پر 7 وکٹیں گنوا کر انتہائی مشکل میں تھی، تاہم مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کا مجموعہ 112 تک لے گئے، انہوں نے 65 رنز بنائے جب کہ 8 کھلاڑیوں کو دہرے ہند سے میں داخل ہونا نصیب نہیں ہوا اور 5 کھلاڑی تو کھاتہ تک نہیں کھول پائے، اپل تھارنگا 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سورنگا لکمل نے 4 اور نوین پردیپ نے 2 وکٹیں لیں۔
Load Next Story