چیمپئنز لیگ میسی نے بارسلونا کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا
فرسٹ لیگ میں 2-0 سے شکست کھانے والی ٹیم ایگریگیٹ پر 2-4 سے فتحیاب۔
WASHINGTON:
لیونل میسی کی جادوئی پرفارمنس نے بارسلونا کوفٹبال چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔
ارجنٹائنی اسٹار نے اے سی میلان کیخلاف سیکنڈ لیگ میچ میں 2 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی، ان کی ٹیم نے مقابلہ 0-4 سے جیت کر ایگریگیٹ پر 2-4 سے فتح اپنے نام کی، بارسلونا کو فرسٹ لیگ میں 2-0 سے شکست کا سامنا رہا تھا اس لحاظ سے اگلے مرحلے میں رسائی حیران کن ہے۔ رئیل میڈرڈ سے شکست کے بعد اسپینش ایونٹ کوپا ڈیل رے سے ٹیم کے اخراج پر بعض حلقوں کی جانب سے میسی کی فارم پر سوال اٹھائے جا رہے تھے۔
تاہم اے سی میلان کیخلاف ارجنٹائنی سپراسٹار نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا بھرپوراظہارکرتے ہوئے ناقدین کو خاموش کر دیا، انھوں نے کھیل کے آغاز میں ساتھی پلیئر زاوی ہرنانڈز کے ساتھ عمدہ پاسنگ کے بعد پانچویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی،وقفے سے پانچ منٹ قبل میسی نے انفرادی طور پر دوسرا گول داغ کر ٹیم کی برتری دگنی بنائی،دوسرے ہاف کے10ویں منٹ میں ڈیوڈ ویلا نے زاوی کے پاس پر بارسلونا کی جانب سے تیسرا گول کیا، انجری ٹائم میں جورڈی ایلبا نے چوتھا گول بنا دیا۔
دوسرے مقابلے میں گلت سرائے نے شالکے کیخلاف 3-2 سے فتح حاصل کرتے ہوئے4-3 کے ایگریگیٹ اسکور سے راؤنڈ آف 8 میں جگہ بنالی، سیکنڈ لیگ میں مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 سے برابر رہا تھا،انجری ٹائم کے پانچویں منٹ میں متبادل امٹ بولٹ نے گول داغ کر شالکے کو پچھاڑ دیا۔