کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا رواں ہفتے شدید سردی کا امکان
آئندہ ہفتے کراچی میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی، محکمہ موسمیات
LONDON:
کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے شہر قائد اور اس سے ملحقہ علاقوں کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے رواں ہفتے شدید سردی کی لپیٹ میں ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بار ش اور برفباری کے باعث کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اگلے 4 روز کے دوران کراچی شمال مشرقی ہواؤں کی زد میں رہے گا جس کے باعث شہر میں ٹھنڈ بڑھ جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ منگل سے شہر کا درجہ حرارت گرنا شروع ہوجائے گا اور شہر بدھ 13 دسمبر سے ہفتہ 16 دسمبر تک سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہوگا۔ جب کہ 15 اور 16 دسمبر کو سردی کی شدت سب سے زیادہ ہوگی۔ اس دوران 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی لہٰذا شہری احتیاط کریں اور گرم کپڑوں کے استعمال کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔