ناصر جمشید کو ابھی عدم تعاون پر سزا ہوئی اور کرپشن الزامات باقی ہیں تفضل رضوی

یہ تاثر غلط ہے کہ کرکٹر دو ماہ بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپس آجائیں گے، قانونی مشیر پی سی بی

کرپشن کے بارے میں ابھی کیس ہی نہیں چلا، قانونی مشیر پی سی بی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ ناصر جمشید کو ابھی عدم تعاون پر سزا ہوئی اور کرپشن الزامات باقی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید کو ابھی صرف عدم تعاون پر سزا سنائی گئی، کرپشن الزامات کا معاملہ ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اوپنر پر اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام ثابت ہوا ہے اور اسی پر انہیں ایک سالہ معطلی کی سزا سنائی گئی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بارے میں ابھی کیس ہی نہیں چلا۔

انہوں نے کہا یہ تاثر ہی غلط ہے کہ کرکٹر دو ماہ بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کے اہل ہو جائیں گے، کوڈ آف کنڈکٹ میں یہ شق موجود ہے کہ معطلی کی سزا ختم ہونے کے بعد بھی اپنا رویہ درست ثابت کرنا پڑتا ہے، بحالی پروگرام میں شرکت کرنا، نوجوان کرکٹرز کو اینٹی کرپشن لیکچرز دینا ، یہ تمام مراحل طے کرنا پڑتے ہیں۔
Load Next Story