بیرونی انویسٹرزکیلیے ٹیکس اقدامات پرنظرثانی کرینگےبھارت
غیرملکی سرمایہ کاری کیلیے ماحول پرکشش بنانے کیلیے بھارت میں ایئر پورٹس،سڑکوں اوردیگرانفرااسٹرکچرکواپ گریڈ کیاجارہاہے
بھارت کے نئے وزیر خزانہ پی چدم برم نے بیرونی سرمایہ کاروں کو مخالفانہ ٹیکس اقدامات پر نظرثانی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروںکا اعتمادبحال کرکے بھارتی معیشت کی شرح نمو کو بحال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی شرح نمو بلند سطح سے کم کرکے گزشتہ سہ ماہی میں5.3 فیصد پر آگئی تھی۔
گزشتہ ہفتے عہدہ سنھبالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں چدم برم نے کہاکہ بھارتی معیشت کوبڑھتی ہوئی مہنگائیبلند شرح سود اورمالی خسارے جیسے چیلنجز کا سامنا رہا ہے لیکن اچھی پالیسیوں، گڈگورننس اور پالیسیوں پر عملدرآمدکرکے ہم ان چیلنجزسے نمٹنے کے قابل ہو جائیں گے۔
انھوں نے اندرونی وبیرونی سرمایہ کاری کوضروری قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم کسی بھی سرمایہ کارکے ذہن میں موجودبداعتمادی ختم کریںکیونکہ اعتمادہی سرمایہ کاری کی ضمانت ہے، غیرملکی سرمایہ کاری کیلیے ماحول پرکشش بنانے کیلیے بھارت میں ایئر پورٹس، سڑکوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کواپ گریڈ کیاجارہاہے تاکہ بیرونی سرمایہ کاری کی راہیں کھلنے سے معاشی ترقی میں اضافہ ممکن ہوسکے۔
چدم برم نے کہاکہ حکومت آئندہ چند ہفتوں میں انشورنس اورمیچل فنڈزمیںسرمایہ کاری کیلیے پرکشش اقدامات کرے گی اوربالخصوص غیرملکی سرمایہ کاروںکیلیے ٹیکس کے نظام پرنظرثانی کی جائے گی، ہمارامقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔