دبئی میں پولیس اہلکار کی کلائی پر کاٹنے والی غیر ملکی خاتون گرفتار
پولیس اہلکار نے غیر ملکی خاتون سے اس کی شناخت طلب کی تھی۔
دبئی میں ایک غیر ملکی خاتون نے شناختی کارڈ طلب کیے جانے پر پولیس والے کی کلائی پر کاٹ لیا جس پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ دبئی کے علاقے نائف میں پیش آیا جہاں افریقی ملک یوگنڈا کی رہائشی خاتون غیر قانونی طور پر مقیم تھی وہ وہاں سے گزری تو متاثرہ پولیس اہلکار نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اسے روکا تاہم خاتون نے مزاحمت کی اور پولیس اہلکار کی کلائی کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کردیا۔
خاتون نے عدالت کو دیے گئے بیان میں تسلیم کیا کہ اس نے شناخت طلب کیے جانے پر مزاحمت کی اور ایک اہلکار کی کلائی پر کاٹ لیا تاہم اس کا کہنا ہے کہ اسے نہیں پتا تھا کہ سامنے پولیس اہلکار موجود ہیں وہ انہیں عام غنڈا سمجھ بیٹھی تھی، قبل ازیں جج کے سامنے خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان افراد نے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب اپنے بیان میں متاثرہ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ وہ سڑک کنارے اپنی ڈیوٹی پرموجود تھا، اس دوران ایک گزرتی ہوئی خاتون کو روک کر شناخت طلب کی کہ کہیں وہ غیرقانونی طور پر یہاں مقیم تو نہیں، جواب میں خاتون نے شناخت ظاہر کرنے کے بجائے اس کی کلائی پر کاٹ لیا جس پر اسے اسپتال جاکر پٹی کرانی پڑی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد خاتون کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا، بعدازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا، خاتون پر کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکار کو زخمی کرنے اور زائد المیعاد ویزے کے باوجود یہاں مقیم رہنے کے الزامات ہیں۔