پاکستان کی جولائی تا نومبر تجارت میں 15 ارب ڈالر کا خسارہ
برآمدات میں10.5فیصداضافہ بے لگام درآمدات سے دھندلاگیا،5ماہ کا خسارہ29 فیصد بلند۔
برآمدات میں بحالی کے اثرات بے لگام درآمدات سے دھندلا جانے کے باعث پاکستان کو جولائی سے نومبر تک کی تجارت میں15ارب ڈالرکا خسارہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11ارب 69کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے سے 29 فیصد زیادہ ہے جبکہ نومبرمیں ایکسپورٹ2ارب ڈالرکے قریب پہنچ گئی۔
پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ایکسپورٹ 12.35 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 97کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گئی مگر امپورٹ اس سے بھی زیادہ تیزی رفتاری یعنی 16.48 فیصد کے اضافے سے 4ارب 89 کروڑ 80 لاکھ ڈالر پر جاپہنچی جس کے نتیجے میں صرف نومبر کا تجارتی خسارہ 19.44 فیصد کے اضافے سے 2ارب92کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2ارب44کروڑ 80لاکھ ڈالر تھا، نومبر 2016 میں برآمدات 1ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور درآمدات 4 ارب 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران برآمدات 10.49 فیصد کے اضافے سے 9 ارب 3 کروڑ ڈالر اور درآمدات 21.12 فیصد بڑھ کر 24 ارب 6 کروڑ ڈالر ہوگئیں جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 28.56 فیصد کے اضافے سے 15 ارب 3کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات8ارب 17کروڑ 30 لاکھ ڈالر، درآمدات19ارب 86کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 11ارب 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے مقابلے میں برآمدات 4.56 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات0.63 فیصد اور تجارتی خسارہ3.85 فیصد کم ہوا، اکتوبر میں ایکسپورٹ1ارب 88کروڑ 80 لاکھ ڈالر، امپورٹ 4ارب 92کروڑ 90 لاکھ ڈالر اورتجارتی خسارہ 3ارب 4کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا تھا۔