الیکشن کمیشن نے قومی شناخت کے حامل 9 انتخابی نشانات ختم کر دیے

مینار پاکستان، خیبر پاس، فیصل مسجد، تسبیح، جھنڈا، مزار قائد کو قومی حمیت کا حامل ہونے پر ختم کیا گیا، الیکشن کمیشن۔

مینار پاکستان، خیبر پاس، فیصل مسجد، تسبیح، جھنڈا، مزار قائد کو قومی حمیت کا حامل ہونے پر ختم کیا گیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
الیکشن کمیشن نے مینار پاکستان، فیصل مسجد، تسبیح سمیت قومی شناخت کے حامل 9 انتخابی نشانات ختم کردیے۔


ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مینار پاکستان،خیبر پاس،فیصل مسجد،تسبیح ،الماری،چنبیلی کا پھول،جھنڈا،مزار قائدکے انتخابی نشانات ختم کیے ہیں، ان تمام انتخابی نشانات کو قومی شناخت اور حمیت کا حامل ہونے پر ختم کیا گیا۔ متعلقہ سیاسی جماعتوں کو الاٹ کیے گئے انتخابی نشانات بھی واپس لے لیے گئے جب کہ سیاسی جماعتوں کو متبادل انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلیے کام شرو ع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت بھی130انتخابی نشان دستیاب ہیں جبکہ184سیاسی جماعتیں انتخابی نشانات کی حامل ہیں۔
Load Next Story