خیبر پختونخوا اسمبلی میں امریکا کے معاشی بائیکاٹ کے لیے قرارداد منظور
وفاقی حکومت بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کی مخالفت کے حوالے سے سفارتی ذرائع کا استعمال کرے، فخر اعظم وزیر
خیبر پختونخوا اسمبلی نے امریکا کی جانب سے بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پرمنظورکرتے ہوئے امریکا کے معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔
صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن فخر اعظم وزیر نے تمام جماعتوں کی جانب سے مشترکہ قرار داد اسمبلی میں پیش کی، جس میں کہا گیا کہ مذکورہ فیصلہ دنیائے اسلام کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے اور دنیا ئے اسلام نے جس انداز میں فوری طور پر اس فیصلے کو مسترد کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
ممبر صوبائی اسمبلی فخر اعظم وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کی مخالفت کے حوالے سے سفارتی ذرائع کا استعمال کرے اور امریکہ اور اسرائیل کو اس طرح کے پرتشدد فیصلوں سے روکا جائے جس کیلئے تمام مسلم ممالک کا اجلاس طلب کیا جائے تاکہ یک آواز ہوکر یہ فیصلہ مسترد کیا جائے،ایوان نے متفقہ طور پر قرار داد کی منظوری دی۔