نائجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 6 فوجی ہلاک
نائجیریا کے فوجی حکام نے بتایا ہے کہ بوکو حرام کے دو مختلف حملوں میں چھ فوجی مارے گئے ہیں۔ پہلے واقعے میں شدت پسندوں نے گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب فوجی گشت پر مامورتھے، اس حملے میں چار فوجی ہلاک اور جبکہ بارہ زخمی ہوئے۔ دوسرا حملہ بھی اسی علاقے میں ہوا، جس میں دو فوجی مارے گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ دونوں حملے شورش زدہ صوبے بورنو میں کیے گئے۔
واضح رہے کہ افریقی ملک نائجیریا میں 2009 سے شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ آٹھ برس کے دوران شدت پسند گروہ کی مختلف کارروائیوں میں کم ازکم بیس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔