مسلم لیگق کی تقریب میں رقص چوہدری شجاعت اورمشاہد حسین بھی محظوظ ہوتے رہے
خاتون ڈانسر کے رقص سے حاضرین کے ساتھ ساتھ چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید بھی خوف لطف اٹھایا۔
مسلم لیگ (ق) کی جانب سے کلچرل شو کا اہتمام کیا گیا جس میں فنکاروں نے ڈانس سے شرکا کو خوب محظوظ کیا، چوہدری شجاعت اورمشاہد حسین بھی ڈانس سے محظوظ ہوتے رہے۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے کلچرل ونگ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور جنرل سیکریٹری مشاہد حسین سید تھے۔ شو کے دوران فنکاروں نے بھرپور انداز میں اپنی پرفارمنس پیش کی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔اسی دوران ایک خاتون ڈانسر نے بھرپوراندازمیں رقص کیا جس سے حاضرین کے ساتھ ساتھ چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید بھی محظوظ ہوتے رہے۔
شو کے اختتام پر مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) بڑی جماعت ہے، لوگوں کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ملک میں یہ موسم آنے جانے کا ہے، لوگ شہد کی مکھی کی طرح رس چوسنے کے لیے بڑی پارٹیوں کے پیچھے بھاگتے ہیں، آج دو افراد پارٹی سے چلے گئے ہیں تو کل چار آجائیں گے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ان کی جماعت بھرپور انداز میں شرکت کرے گی، انتخابات کے بعد کسی سے اقتدار کے لیے اتحاد نہیں کریں گے۔