حکومت نہیں جاتی توسپریم کورٹ کوچاہیے اسے گھر بھیج دےپرویز مشرف
2018 میں سینیٹ انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، سابق صدر
سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ عوام حکومت سے تنگ ہیں یہ کیوں ملک کو مصیبت میں گھسیٹ رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے بات کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عوام کو حکومت قبول نہیں اور عوام حکومت سے تنگ آگئے ہیں اور یہ ملک کو مصیبت میں گھسیٹ رہے ہیں لہذا یہ خود چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کوچاہیے حکومت کوہٹا دے جب کہ حکومت کوہٹانے کے لئے آئینی طریقہ نکالنا ہوگا، سب کچھ ممکن ہے سپریم کورٹ ایک عبوری حکومت کو اختیارات دے کہ وہ آئین میں ترامیم کرے ۔
پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری اور عمران خان کے ساتھ کنٹینر پر کھڑے ہونے کو تیار ہوں مگر آصف زرداری کی موجودگی میں یہ ممکن نہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی پیک میرا آئیڈیا تھا اور 2004میں شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سینیٹ کے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے اور یہ انتخابات ہونے بھی نہیں چاہیئں، سینیٹ الیکشن سے پہلے حکومت چلی جائے تو یہ ملک کے لیے بہتر ہے۔