پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی منشور کا اعلان کردیا

مزدور کی کم سے کم اجرت مرحلہ وار 18 ہزار کی جائے گی اور بلوچستان کو قومی دھارے میں لایا جائے گا، منشور

تعلیم اور روزگار کے مواقع یکساں بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جانے والی امداد بڑھا کر 2 ہزار کردی جائی گی، پیپلز پارٹی کا منشور فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی منشور کا اعلان کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مزدور کی کم سے کم اجرت مرحلہ وار 18 ہزار کی جائے گی۔


منشور کا اعلان وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئندہ منتخب ہونے کے بعد بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ پورا کرے گی، تعلیم اور روزگار کے مواقع یکساں بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جانے والی امداد بڑھا کر 2 ہزار کردی جائی گی۔

منشور کے مطابق آئندہ حکومت میں بلوچستان کو قومی دھارے میں لایا جائے گا، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی قائم کی جائے گی، پانی، ہوا اور دوسرے ذرائع استعمال کر کے سستی بجلی پیدا کی جائے گی اور 2018 تک ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
Load Next Story