بجلی کی مسلسل بندش کا فوری نوٹس لیا جائے شاہی سید
شہری سخت اذیت کا شکار ہیں،عوام کی مشکلات پر ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی
KARACHI:
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش کے نتیجے میں شہری سخت اذیت کا شکار ہیں، گذشتہ تین دنوں سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مسلسل بندش کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے ماہ صیام میں شہریوں کو بجلی کی مسلسل بندش کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔
باچا خان مرکز سے جاری بیان میں اے این پی سندھ کے صدراور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ اور اس ماہ مبارک میں بجلی کی فراہمی کسی قسم کی کوتاہی قطعی طور پر ناقابل قبول ہے، کے ای ایس سی حکام کی جانب سے مسلسل بیانات کے باوجود اب تک کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو ممکن نہیں بنایا جاسکا ہے جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
کے ای ایس کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، کراچی کے عوام کی مشکلات پر ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی، ضرورت اس امر کی ہے کہ فی الفور شہر بھر میں بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی سندھ عوامی مشکلات کے حل کے اپنے تمام ذرائع بروئے کا ر لاتے ہوئے بھر پور احتجاج کرے گی ۔