2018 کےعام انتخابات جون یا جولائی میں ہوں گے خواجہ آصف

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیرخارجہ خواجہ آصف

ہمارا آصف زرداری سے کوئی رابطہ نہیں، خواجہ آصف - فوٹو: فائل

وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں جب کہ ملک میں عام انتخابات جون یا جولائی میں ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ساڑھے 4 سال کامیابی کے ساتھ گزارے ہیں اور اب ملک میں امن قائم ہوچکا ہے، غیر ملکی یہاں آرہے ہیں، لوڈشیڈنگ تقریباً ختم ہوچکی ہے، سی این جی اسٹیشنز پر لمبی لمبی لائنیں لگتی تھیں وہ لائنیں بھی اب ختم ہوگئی ہیں اور شہریوں کو گیس مل رہی ہے۔


ملک میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات جون یا جولائی میں ہوں گے جب کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور ہمارا آصف زرداری سے کوئی رابطہ نہیں، اگر پارٹی چاہے ان سے رابطہ کرنے کا تو رابطہ ہو بھی سکتا ہے۔

(ن) لیگی ارکان کے استعفے کے معاملے پر خواجہ آصف نے کہا کہ استعفیٰ دینے والوں کی اپنی مجبوریاں ہیں جب کہ 2 رکن قومی اسمبلی کا استعفیٰ ابھی تک اسپیکر کے پاس نہیں آیا۔
Load Next Story