صومالیہ میں پولیس اکیڈمی پر خودکش حملے میں 15 افراد ہلاک متعدد زخمی

خودکش حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے

خودکش حملہ آور نے پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا:فوٹو:فائل

افریقی ملک صومالیہ میں پولیس اکیڈمی کے اندر خودکش حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے صومالیہ کی پولیس کے ترجمان میجر محمد حسین کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی صبح دارالحکومت موغا دیشو میں واقع پولیس اکیڈمی میں وردی میں ملبوس حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا۔ جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔


دوسری جانب شدت پسند گروپ الشباب نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شدت پسند تنظم الشباب کی کارروائیوں کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے گھر اور سیکڑوں ہلاک ہو چکے ہیں۔
Load Next Story