نادرا نے کراچی کاآن لائن ڈیٹاالیکشن کمیشن کوفراہم کردیا

نئی انتخابی فہرستوں کاڈیٹا 10روزمیں ریکارڈ سے چیک کرکے واپس کردیا جائے گا

پانچوں اضلاع میں پروف ریڈنگ شروع،الیکشن کمیشن اورنادرا کااجلاس 21 مارچ کوہوگا فوٹو: فائل

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے کراچی کی نئی انتخابی فہرستوں کا ڈیٹا انٹری کاکام مکمل کرکے آن لائن ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا ہے۔

تاکہ غیرحتمی انتخابی موادکی پروف ریڈنگ کی جاسکے، نادرا نے کراچی میں نئی انتخابی فہرستوں کی طباعت سے قبل جمعرات کوغیرحتمی انتخابی مواد کا آن لائن ڈیٹا موازنے کیلیے صوبائی الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا ہے جو دس دن میں اپنے ریکارڈ سے چیک کرکے نادراکوطباعت کے لیے واپس کردے گا، اس دوران ڈیٹا میں جوغلطیاں سامنے آئیں گی اس کی تصحیح کی جائے گی۔




ذرائع نے بتایا کہ پانچوں اضلاع میں آن لائن ڈیٹا کی پروف ریڈنگ شروع ہوگئی ہے تاہم بعض مقامات پرنادرا کے آن لائن سسٹم سے لنک منقطع ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کے عملے کو دشواری کاسامنا ہے، متعلقہ افسران نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں کے موادکی پروف ریڈنگ ہورہی ہے اور وقت مقررہ پراسے مکمل کرکے نادرا کے حوالے کردیا جائے گا۔

تاکہ طباعت کا کا م شروع ہوسکے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان اہم اجلاس 21مارچ کوہوگا۔اجلاس میں نادرا کی جانب سے کراچی میں نئی انتخابی فہرستوں کی طباعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کوبریفنگ دی جائے گی،ذرائع نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں کی حتمی لسٹ مارچ کے آخری ہفتے میں شائع کی جائے گی، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 18مارچ کوکراچی کی ووٹرزلسٹیں شائع کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم فنی ودیگر وجوہ کی بنا پرتاخیرہوگئی ہے۔
Load Next Story