پہلے احتساب پھرانتخابات ہونے چاہئیں ارباب غلام رحیم

پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلیے جو نام دیے وہ کہیں اور سے آئے ہیں

جان کو اب بھی خطرہ ہے ،ذمے داری کن لوگوں پرہو گی اسکا سب کو پتہ ہے ۔ فوٹو : پی پی آئی

مسلم لیگ ہم خیال کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر حکومت کا پہلے احتساب اور پھر انتخابات چاہتا ہوں۔

نگراں سیٹ اپ کیلیے وفاقی اور صوبائی سطح پر آنیوالے نام پیپلزپارٹی کی جانب سے نہیں بلکہ کسی اور طرف سے آئے ہیں، اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن)کو جس پر اتفاق ہوگا ہم اس فیصلے کی حمایت کرینگے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو تقسیم کرنے اور نفرتیں بڑھانے کی بات کی، ہم نفرتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں اور پورے ملک کو ساتھ لے کر چلیں گے۔




پرویزمشرف کے دور میں اقتدار میں رہے یہ تاریخی حقیقت ہے لیکن عام انتخابات کے سلسلے میں ہمارا (ن)لیگ کے ساتھ2012ء سے ہی تحریری معاہدہ ہوچکا ہے، پیپلزپارٹی کا بس چلے تو وہ ملک میں1977ء والے الیکشن کروائے، ہم غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے ذریعہ منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں ، جان کے خطرے کے پیش نظر جلاوطنی اختیارکی، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کاکہنا تھاکہ لاہور سیاست سمیت ہر حوالے سے پاکستا ن کا دل ہے۔
Load Next Story