براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری جولائی تا نومبر 1 ارب ڈالر سے تجاوز
5ماہ میں57فیصدبڑھ کر1ارب14کروڑ64لاکھ ڈالرہوگئی،پورٹ فولیوانویسٹمنٹ سے انخلا۔
پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تاہم پورٹ فولیوانویسٹمنٹ سے انخلا اور گزشتہ مالی سال ڈیٹ سیکیورٹیز میں بھاری سرمایہ کاری کے باعث جولائی سے نومبر کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 43فیصد کمی سے 1 ارب ڈالر تک محدود ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت جولائی تا نومبر کے دوران 1ارب 6لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 ارب 77 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، گزشتہ 5 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 57 فیصد یا 41کروڑ70لاکھ ڈالر کے اضافے سے 1 ارب 14کروڑ 64 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 72 کروڑ 94 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
زیرتبصرہ مدت میں غیرملکی نجی شعبے نے پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے 9 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اورسرکاری شعبے نے 4کروڑ96لاکھ ڈالر کا انخلا کیا جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں فارن پورٹ فولیو انویسٹمنٹ منفی 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالر اور فارن پبلک پورٹ فولیو انویسٹمنٹ 1 ارب 14 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق نومبر2017 کے مہینے میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 16 کروڑ 38لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال نومبر میں 13کروڑ 43لاکھ ڈالر تھی، نومبر میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 4 کروڑ 29لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ ماہ صرف چین نے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کی جس کی مالیت 20کروڑ57لاکھ ڈالررہی جب کہ نومبرکی مجموعی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 20کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہی، نومبر 2016 میں 19کروڑ8 لاکھ ڈالر تک محدود تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں توانائی کے شعبے میں 11 کروڑ 65 لاکھ ڈالر، تعمیرات کے شعبے میں 9کروڑ 72لاکھ ڈالر کی نمایاں براہ راست سرمایہ کاری کی گئی جبکہ کمیونی کیشن کے شعبے سے ایف ڈی آئی میں 7 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا انخلا ریکارڈ کیا گیا، 5ماہ کے دوران توانائی کے شعبے میں 53 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں توانائی کے شعبے میں 21کروڑ 45لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران تعمیرات کے شعبے میں 27کروڑ 13لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، اس مدت میں چین نے83 کروڑ74لاکھ ڈالر کی سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کی جبکہ ملائیشیا نے 11 کروڑ 26 لاکھ ڈالر، فرانس نے 4 کروڑ 81لاکھ ڈالر، امریکا نے 4 کروڑ 26لاکھ ڈالر، ہنگری نے 3کروڑ26لاکھ ڈالر، نیدرلینڈ نے 3کروڑ 19 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 2 کروڑ 59 لاکھ ڈالر اور برطانیہ نے 1 کروڑ97 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی جبکہ ناروے نے ایف ڈی آئی سے12کروڑ 49 لاکھ ڈالر نکال لیے۔