اقلیتوں کی سلامتی وتحفظ یقینی بنائیں گےصدرزرداری
سانحہ بادامی باغ کے ذمے داروں کوکٹہرے میں لایاجائیگا،پال بھٹی گفتگو
صدر آصف علی زرداری سے قومی ہم آہنگی کے انچارج وزیرڈاکٹر پال بھٹی کی ملاقات ،ڈاکٹر پال بھٹی نے جوزف کالونی بادامی باغ کے افسوسناک سانحہ کے حوالے سے انھیں آگاہ کیا۔
اس موقع پر صدر پاکستان نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور برداشت کی جتنی ضرورت آج ہے ، اتنی پہلے کبھی نہ تھی۔ انھوں نے کہا کہ بادامی باغ سانحے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اقلیتوں کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔
صدرسے وزیر خارجہ حناربانی کھراوروزیرداخلہ رحمن ملک اور وزیر ریلوے غلام احمدبلورنے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انھیں اپنی وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔