’ ماہرہ خان اداکارہ ہیں دشمن نہیں‘

کبھ کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے ماہرہ خان کے ساتھ برا کیا، بھارتی ہدایت کار کا اعتراف

ایسا محسوس ہوتاہے کہ ہم نے ماہرہ خان کے ساتھ برا کیا؛ بھارتی ہدایت کار؛ فوٹوفائل

فلم 'رئیس'کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا کا پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں کہنا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے ہم نے ماہرہ خان کے ساتھ بہت غلط کیا کیونکہ وہ ایک فنکارہ ہیں ہماری دشمن نہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم 'رئیس'میں شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کا موقع دیا۔ ماہرہ خان کئی بار اپنے بیانات میں راہول ڈھولکیا کا شکریہ ادا کرچکی ہیں جب کہ راہول ڈھولکیا بھی کئی مواقعوں پر ماہرہ خان کو بہترین اداکارہ قرار دے چکے ہیں اور اب ایک بار پھر وہ ماہرہ کی حمایت میں کھڑے ہوگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ شاہ رخ کے ساتھ تشہیر نہ ہونے پر رو پڑیں

حال ہی میں ماہرہ خان سمیت پاک بھارت کے متعدد فنکاروں نے دبئی میں منعقد ہونےو الے مسالہ ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں ماہرہ خان نے ایشیا کی 'بااثرخاتون' کا ایوارڈ اپنے نام کیا، اس تقریب میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بھارتی اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا 'بھارت کا کوئی بھی فنکار چاہے وہ شاہ رخ خان ، رتیش بترا، فرحان اخترہو یا راہول وہ سب بہت اچھے ہیں ۔ انہوں نے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم 'رئیس' کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کہ 'رئیس' ریلیز ہوگئی اور اس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔'




اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کےنام ایشیا کی بااثر خاتون کا ایوارڈ

راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کا یہ انٹرویو دیکھ کر ٹوئٹر پر انہیں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 'بہت اچھی بات ہے، کبھی کبھی مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے ماہرہ خان کے ساتھ برا کیا۔ ہمارے لوگ بھول گئے ماہرہ خان ایک فنکارہ ہیں دشمن نہیں، ہمیں انہیں ایک اداکارہ کے طورپر لینا چاہئے تھا اس کے ساتھ غلط ہوا، ماہرہ خان آپ بہت بہترین ہیں، 'رئیس'کا حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔'



واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسندوں نے گزشتہ برس ماہرہ خان سمیت بھارت میں موجود تمام پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکلنےکی دھمکی دی تھی جس کے باعث وہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم'رئیس' کی تشہیر میں بھی حصہ نہیں لے سکی تھیں۔
Load Next Story