مسیحی برادری پر حملے کیخلا ف آج پنجاب میں یوم رواداری منایا جارہا ہے

پنجاب بھرمیں یوم رواداری منانے کا مقصد تحمل، برداشت اوربھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔ شہباز شریف

پنجاب بھرمیں یوم رواداری منانے کا مقصد تحمل، برداشت اوربھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔ شہباز شریف فوٹو: فائل

پنجاب حکومت کے تحت مسیحی برادری پر حملے کے خلاف آج یوم رواداری منایا جارہا ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ 40 گھروں کی مرمت کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا۔


ماڈل ٹاؤن میں سانحہ بادامی باغ کے متاثرین کی بحالی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ بادامی باغ میں جو کوئی بھی ملوث ہوا اسے نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ آج پنجاب بھرمیں یوم رواداری منانے کا مقصد تحمل، برداشت اوربھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا پاکستان سب کا ہے اوراقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ 40 گھروں کی مرمت کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا اور گرجا گھرکی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story