ہمارے بیانات کسی بھی طرح ملکی مفاد میں نہیں چوہدری نثار
کہا جاتا ہے کہ ہم تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں مگر بیانات اس کی نفی ہیں، سابق وزیر داخلہ
سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کے حالات پیدا کررہے ہیں جو ملک کے لیے کسی صورت مناسب نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ گومگو کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں ، بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں مگر ہمارے بیانات ایک محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں یہ کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں، مسلم لیگ (ن) کو اپنے ساتھ ملک کو بھی بے یقینی کی اس کیفیت سے نکالنا ہوگا، میں نے بار ہا کہا تھا کہ اگر ایک عدالت کے فیصلے پر اطمینان نہیں تو دوسری عدالت سے انصاف مل سکتا ہے، حدیبیہ کیس کے فیصلے کے بعد یہ بات صحیح ثابت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، چوہدری نثار
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پاکستان کی تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہیں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا ہوگا اور قوم کو ایک مثبت اور پر امید راستے پر لگانا ہوگا۔ بعدازاں چکری روڈ کشادگی و بحالی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ 82 کروڑ کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والا یہ منصوبہ علاقے کے عوام کے لیے دیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک اور تحفہ ہے یہ منصوبہ آمدورفت کے مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور معاشی خوشحالی کے ضمن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔