دنیا بھر میں پاکستانی گلوکاروں کی صلاحیتوں کو مانا جاتا ہے گلوکارہ زیب
ہمسایہ ملک کی طرح ہمارے ہاں بھی موسیقی کے شعبے کوبہتربنانے پرتوجہ دی جائے تو زبردست رسپانس سامنے آئیگا، گلوکارہ
لاہور:
معروف گلوکارہ زیب نے کہا ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اگر ایک فنکار کو کسی دوسرے ملک میں جا کر کام کرنے کا موقع ملتا ہے تویہ اچھی بات ہے کیونکہ دوسرے ممالک میں ان ہی فنکاروں کو کام کی دعوت دی جاتی ہے جو فنکارانہ صلاحیتوں سے مالامال ہوں۔
''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ زیب نے کہا کہ بطو رگلوکارہ پڑوسی ملک میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی ووڈ فلموںکے لیے بہت سے پلے بیک سنگرز کام کررہے ہیں لیکن پاکستانی گلوکار میوزک کے شعبے میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرا ایک نیا پراجیکٹ بھی جلد منظرعام پر آئے گا۔ فلم کے ڈائریکٹر اور میوزک کمپوزر نے جب اس پراجیکٹ کے حوالے سے مجھ سے ملاقات کی اوراپنی فلم کی کہانی کے بارے میں بتایا تو میں نے ایک لمحہ کی تاخیر کیے بغیر اس کوسائن کیا کیونکہ جس طرح فلم کی کہانی معمول سے ہٹ کرتھی ، اسی طرح اس کے میوزک پربھی خاص توجہ دی گئی ہے۔
زیب کا کہنا تھا کہ عام طورپربالی ووڈ فلم کا میوزک کمرشل رکھاجاتا ہے لیکن ہماری فلم کا میوزک کمرشل ہونے کے ساتھ آجکل کے ٹرینڈ سے تھوڑا مختلف ہے ، جس کی وجہ سے مجھے امید ہے کہ لوگ اس کوپسند کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی چینلزکے علاوہ دیگرمیوزک چینلز بھی کے شعبے پر خاصا کام کررہے ہیں، اگراسی طرح ہمارے ملک میں بھی میوزک کے شعبے پرکام کیا جائے اوراس کوبہتربنانے پرتوجہ دی جائے تو اس کا زبردست رسپانس سامنے آئے گا۔
ایک سوال کے جواب میں زیب نے کہا کہ پاکستانی فنکار اورگلوکارکسی سے کم نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میوزک کے شعبے سے وابستہ لوگ تو پوری دنیا میں چھائے ہوئے ہیں۔ میوزک کنسرٹس ہوں یا فلم کا کام، پاکستانی گلوکاروں اور سازندوں کی صلاحیتوں سے ہر کوئی استفادہ کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔