کمیونسٹ پارٹی کے لی کیانگ چین کے نئے وزیراعظم منتخب
چین کے نو منتخب وزیراعظم لی کیانگ 57 سال کے ہیں اور وہ کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں
لاہور:
کمیونسٹ پارٹی کے لی کیانگ چین کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
چین کی پارلیمنٹ نے لی کیانگ کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا ہے ، وہ وین جیاباؤ کی جگہ لیں گے،بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نائب چئیر مین نے لی کیانگ کی تقرری کا اعلان کیا، انہیں 2949 ميں سے 2940 ووٹ ملے۔
چین کے نو منتخب وزیراعظم لی کیانگ 57 سال کے ہیں اور وہ کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں ، ماؤزے تنگ نظریات پر بے پناہ مطالعے کی وجہ سے انہیں آؤٹ اسٹینڈنگ ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے،انہوں نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے،وزيراعظم کی حيثيت سے وہ داخلی امور پر توجہ ديں گے، جن ميں معاشی چيلنج، چين كے ماحولياتی مسائل جيسے معاملات شامل ہيں۔
واضح رہے چین کی نینشل پیپلز کانگریس اس سے قبل ژی جن پنگ کو صدر منتخب کرچکی ہے جبکہ دونوں اہم عہدوں پر تقرری کے بعد چین میں ہر 10 سال بعد ہونے والا انتقالِ اقتدار کا عمل تقریباً مکمل ہوگیا۔