قصور میں گاڑی نے 4 افراد کو کچل دیا نشے میں دھت ڈرائیور گرفتار
جاں بحق افراد کا تعلق لاہور سے تھا جو دربار بابا بلھے شاہ پر حاضری کے بعد گھر واپس جارہے تھے
لاہور روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے نشے میں دھت کار سوار کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور میں لاہور روڈ پر بھلو اسٹاف کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق لاہور سے ہے جو دربار بابا بلھے شاہ پر حاضری کے بعد رکشوں میں واپس جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر ماردی۔
پولیس کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور کار ڈرائیور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے تعاقب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جو نشے کی حالت میں تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو قصور اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔