سلمان خان کے ساتھ کام کرنا خواب پورا ہونے کے مترادف ہے کرن جوہر

سلمان خان کی شخصیت ایک سپر اسٹار سے بڑھ کر ہے اور لوگ سینما صرف ان کو دیکھنے کے لئے جاتے ہیں، کرن جوہر

سلمان خان کی اسٹار پاور اور ان کی مقبولیت فلموں اور سینما سے بھی آگے تک ہے، کرن جوہر فوٹو: پبلسٹی

بالی ووڈ کے ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا خواب پورا ہونے کے مترادف ہے۔


کرن جوہر نے سلمان خان کی کامیابی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کی اسٹار پاور اور ان کی مقبولیت فلموں اور سینما سے بھی آگے تک ہے، ان کی شخصیت ایک سپر اسٹار سے بڑھ کر ہے اور لوگ سینما صرف ان کو دیکھنے کے لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کون ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا،سلمان خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی میں بھی خواہش رکھتا ہوں۔

کرن جوہر نے سلمان خان کو اپنی پہلی فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' میں کاسٹ کیا تھا، فلم کی نمایاں کاسٹ میں شاہ رخ خان، کاجل اور رانی مکھر جی شامل تھیں۔

Recommended Stories

Load Next Story