علاج کے نام پرمنشیات بھرے کیپسول فروخت کرنے والا جعلی حکیم گرفتار
پولیس نے علاج کے نام پر منشیات بھرے کیپسول فروخت کرنے والے جعلی حکیم کوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او گلشن راوی شریف سندھو نے بتایا کہ جعلی حکیم اور اس کے ساتھی جوڑوں کے درد، قوت بخش ادویات سمیت شراب، چرس اور نشے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنا کر افیون بھرے کیپسول بیچنے کا دھندا کررہے تھے، ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزمان ایک دن میں سیکڑوں کی تعداد میں کیپسول فروخت کرتے رہے ہیں۔