جمشید دستی کا پیپلز پارٹی چھوڑ کر آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان

جمشید دستی حلقہ این اے 178 سے 2008 کے عام انتخابات اور 2010 کے ضمنی انتخابات سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

جمشید دستی حلقہ این اے 178 سے 2008 کے عام انتخابات اور 2010 کے ضمنی انتخابات سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ فوٹو فائل

KARACHI:
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں مظفرآباد کے حلقے این اے 177 اور 178 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔


جمشید دستی کے پارٹی چھوڑنے کی فوری طور پر وجوہات تو سامنے نہ آسکیں لیکن ماضی میں وہ برملا اس بات کا اظہار کرچکے تھے کہ اگر پارٹی قیادت نے میرے حلقے سے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو ٹکٹ دیا تو وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ جمشید دستی 2008 میں این اے 178 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تاہم سپریم کورٹ نے انہیں بی اے کی جعلی ڈگری رکھنے کے باعث نااہل قرار دے دیا تھا لیکن مئی 2010 کے ضمنی انتخابات میں وہ ایک بار پھر اسی حلقے سے دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
Load Next Story