جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے القدس اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا سراج الحق

ہمیں شیعہ سنی اختلافات بھلا کر دشمن کے ارادوں کو پلٹ کرجواب دینا ہوگا، سراج الحق

ہمیں شیعہ سنی اختلافات بھلا کر دشمن کے ارادوں کو پلٹ کرجواب دینا ہوگا، سراج الحق۔ فوٹو : آئی این پی

KARACHI:
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بن سکتا۔


کراچی میں ''القدس ملین مارچ'' سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اغیار کی سازش ہے کہ امت مسلمہ کو مسلکی اور رنگ و نسل میں تقسیم کردیا جائے، اس وقت عالم اسلام آپس میں دست وگریباں ہیں لیکن وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم آپس کے اختلاف بھلا کر ایک ہوجائیں ، ہمیں شیعہ سنی اختلافات بھلا کر دشمن کے ارادوں کو پلٹ کرجواب دینا ہوگا، امریکا نے مسلمانوں کے قبلہ اول سے متعلق جو پالیسی اپنائی ہے اس سے ثابت ہوگیا کہ یہ ہمارے خیرخواہ نہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران سو رہے ہیں لیکن عوام جاگ چکے ہیں اور ان کا عزم ہے کہ جب تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے ٹرمپ اور اسرائیل کا خواب پورا نہیں ہوسکتا اور نہ ہی بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت بن سکتا ہے، ہم قبلہ اول اور کشمیرکی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد کو بھی ایک ایجنڈا دینا چاہئے اور اس میں القدس سرفہرست ہونا چاہئے۔
Load Next Story