لبنان میں برطانوی خاتون سفارتکار زیادتی کے بعد قتل
برطانوی سفارت کار کو زیادتی کے بعد پھندا لگاکر قتل کیا گیا ہے، پولیس
KARACHI:
لبنان میں 2 روز قبل مردہ حالت میں ملنے والی برطانوی خاتون سفارت کار کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق لبنان میں تعینات برطانوی خاتون سفارت کار 'ربیکا ڈیکس' کی لاش 2 روز قبل دارالحکومت بیروت کے مضافاتی علاقے جل الدیب سے ملی تھی۔ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے خاتون سفارت کار کی لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی جس کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 'ربیکا ڈیکس' کو زیادتی کے بعد پھندا لگاکر قتل کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ 'ربیکا ڈیکس' 2010 سے برطانوی وزارت خارجہ کی ملازم تھیں، انہیں ممکنہ طور پر گزشتہ جمعے کو اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کرکے ان کی لاش پھینک دی گئی۔
دوسری جانب لبنان میں برطانوی سفیر ہیوگر شورٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورا سفارت خانہ ربیکا کے بہیمانہ قتل پر دکھ اور صدمے سے دوچار ہے۔ اس المناک واقعے پر ہم مقتولہ کے اہل خانہ، اس کےدوستوں اور ساتھیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سفارت خانہ مقتولہ کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔