بلدیہ ٹاؤن میں ہوٹل پر کریکر حملہ علاقے میں خوف

کریکر پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کریکر پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوٹو: فائل

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے چوبیس مارکیٹ میں مقامی ہوٹل پر گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔


کریکر پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، فوری طور پر پولیس اور امدادی رضاکاروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ، ایس ایچ او مدینہ کالونی ناصر محمود نے ایکسپریس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کریکر پھینکا جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ، ذرائع کا کہنا ہے ہوٹل کے مالک سے ملزمان نے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے کی صورت میں اسے ڈرانے دھمکانے کی غرض سے گزشتہ روز کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔
Load Next Story