رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں30 سے زائد افراد زیر حراست
حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔
جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں ٹارچر سیل بھی برآمد ہوا ، حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق مختلف سیاسی و کالعدم تنظیموں سے ہے ، گرفتارافرادکو تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیے ، سلطان آباد کے علاقے ہجرت کالونی میں رینجرز نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں رینجرز نے ایک ٹارچر سیل بھی برآمد کیا ، ٹارچر سیل سے ایذا رسانی کے بھی کئی آلات ملے جن میں رسیاں ، کلہاڑیاں ، خنجر اور دیگر اشیا شامل ہیں ، رینجرز نے بلدیہ کے علاقے یوسف گوٹھ سے ہی 4 ملزمان زبیر پٹھان ، نصیر عرف نصرو ، مصطفی عرف بابا اور عرفان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔
ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ، بلدیہ ٹاؤن میں آپریشن کے دوران رینجرز کی بھاری نفری علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات رہی اور اس دوران کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، علاقے میں آمدورفت مکمل طور پر بند کردی گئی ۔
علاوہ ازیں رینجرز نے اورنگی ٹاؤن ، ملیر ، کھوکھراپار ، غریب آباد ، نیو کراچی یو پی موڑ اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 26 سے زائد افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ، برآمد کیے گئے اسلحے میں کلاشنکوف ، رپیٹر ، ٹی ٹی پستول اور متعدد راؤنڈ شامل ہیں ، حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔